لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون ہدایت کار اور مایہ ناز اداکارہ شمیم آرا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج پانچ برس بیت گئے۔


پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اورہدایتکارہ شمیم آرا 1938میں علی گڑھ بھارت میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 60ءکی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔شمیم آراءکی پہلی فلم کنواری بیوہ زیادہ ہٹ نہ ہوسکی لیکن ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے فلم قیدی، نائلہ صاعقہ، لاکھوں میں ایک، ہم راز اور دیوداس جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔شمیم آراءکو پاکستا نی فلم انڈسری کی پہلی خاتون ہدایتکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
انہوں نے اپنی پہلی فلم " صاعقہ " 1968 میں پروڈیوس کی جو کہ رضیہ بٹ کے ناول سے ماخوذ تھی اس فلم کوادبی اور عوامی حلقوں میں بے حد پذیرائی ملی۔ 1989 میں آنے والی پنجابی فلم ’تیس مار خان‘ شمیم آرا کی بطورِ اداکارہ آخری فلم ثابت ہوئی، جس کے بعد انھوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمائی ۔
فلم پلے بوائے، مس ہانگ کانگ، مس سنگا پور، مس کولمبو، ہاتھی میرے ساتھی، ہم تو چلے سسرال ان کی بہترین ہدایتکارانہ صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شمیم آرا نے بہت سے ایوارڈز اپنے نام کئے جن میں چار نگارایوارڈ بھی شامل ہیں معروف اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 کو 78 برس کی عمر میں لندن میں خالق حقیقی سے جاملیں ۔

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
- 2 hours ago

مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 12 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
اقوامِ متحدہ خطرے میں، لیکن امید باقی ہے: سیکریٹری جنرل کا پرامید پیغام
- 12 hours ago

چین :سمندری طوفان ریگاسا کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کر نے کا حکم
- 29 minutes ago

صدر میکرون کو نیویارک کی سڑک پر پولیس نے روک لیا ، ٹرمپ کو فون کرنا پڑا
- 12 hours ago

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، اسکیلیٹر بند، ٹیلی پرامپٹر خراب
- 13 hours ago

امریکی صدرکی اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات،غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو
- 2 hours ago

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
- 2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی
- 2 hours ago

ڈبلیو ایچ او کی دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دے کر ٹرمپ کے دعوے کی تردید
- an hour ago

ائیر بلو کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
- 13 hours ago

2022 سے زیادہ خطرناک، حالیہ سیلاب کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر شدید اثر
- 12 hours ago