کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے : صدر ، وزیراعظم
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر الگ الگ پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے۔


صدرمملکت عارف علوی نےیوم استحصال پر پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ بھارت نے 5 اگست 2019 کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائی کی ، بھارت نے اپنی ان کارروائیوں سے مقبوضہ علاقہ میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی، بھارت کی ان کارروائیوں کی بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی، بھارتی اقدام چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی ان کارروائیوں کا مقصد کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے حق سے محروم کرنا ہے، بی جے پی حکومت نے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا، بھارت کی یہ غیر قانونی کارروائیاں بڑھتے ہوئے ہندو فاش ازم کا مظہر ہیں، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں مصروف ہے، غیر قانونی تسلط کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکا، پاکستان نہتے عوام کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تنازع کے منصفانہ حل تک ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کا محاسبہ کریں۔ پاکستان، کشمیری عوام اور بین الاقوامی برادری نے ان اقدامات کو بھرپور انداز میں یکسر مسترد کیا ہے، اقوام متحدہ، یورپی پارلیمنٹ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں، مختلف انسانی حقوق کے ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارت کے ان غیرقانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال جرأت، لازوال قربانیوں اور بھارتی جبرو استبداد کے سامنے ثابت قدمی اور استقلال کے مظاہرے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دے کر ٹرمپ کے دعوے کی تردید
- an hour ago

امریکی صدرکی اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات،غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو
- 2 hours ago

2022 سے زیادہ خطرناک، حالیہ سیلاب کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر شدید اثر
- 12 hours ago

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
- 2 hours ago

مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 12 hours ago

صدر میکرون کو نیویارک کی سڑک پر پولیس نے روک لیا ، ٹرمپ کو فون کرنا پڑا
- 12 hours ago

ائیر بلو کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
- 13 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی
- 2 hours ago

چین :سمندری طوفان ریگاسا کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند کر نے کا حکم
- 30 minutes ago

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، اسکیلیٹر بند، ٹیلی پرامپٹر خراب
- 13 hours ago

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
اقوامِ متحدہ خطرے میں، لیکن امید باقی ہے: سیکریٹری جنرل کا پرامید پیغام
- 12 hours ago