بنگلہ دیش : شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد ہلاک
ڈھاکہ: شمال مغربی بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی قہر بن کر ٹوٹ پڑی ، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، شادی کی تقریب میں شرکت کرنےکیلئے جانیوالی کشتی پر آسمانی بجلی گر گئی ۔ قصبے کے ایک سرکاری منتظم کے مطابق دولہا اور اس میں سوار دیگر افراد دلہن کے گھر جا رہے تھے جب د ریائے پدما کے کنارے پر پہنچتے ہی آسمانی بجلی کشتی پر آگری ۔
آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں دولہا بھی شامل تھا ، تاہم خوش قسمتی سے دلہن کشتی پر سوار نہیں تھی ۔کشتی میں سوار افراد نے جان بچانے کیلئے شیب گنج کے ندی کنارے قصبے میں پناہ لی ۔
جنوبی ایشیائی ملک میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں ، جن میں زیادہ تر کسان اپنے کھیتوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش میں 2016 میں آسمانی بجلی سے 200 سے زائد اموات ہوئیں ،جبکہ مئی میں ایک ہی دن میں 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، حکومت نے 2016 میں آسمانی بجلی کو قدرتی آفت قرار دیا تھا ۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق ، بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں زیادہ تر اموات مارچ اور جولائی کے درمیان ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطرناک آسمانی بجلی کے گرنے میں اضافے کا تعلق جنگلات کی کٹائی سے ہے ۔ بنگلہ دیش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور آسمانی بجلی سے ہونے والی اموات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے لاکھوں کھجور کے درخت لگائے ہیں۔دریں اثنا ، بدترین فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ بھی بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کی فریکوئنسی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ کو تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے، ٹرمپ کی وینزویلا کو دھمکی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کے درمیان ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے بیٹےہارٹ اٹیک باعث انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 13 گھنٹے قبل
شہباز شریف کا بنگلا دیش ہائی کمیشن کا دورہ،سابق وزیر اعظم خالد ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت
- 10 گھنٹے قبل
امریکی نائب صدر کے گھر پرحملہ نامعلوم شخص کا حملہ
- 10 گھنٹے قبل

حکومت تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ کیلئے آئندہ ماہ 600 میگاہرٹزسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی،شزافاطمہ
- 12 گھنٹے قبل

اوباڑو:ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بچوں، خواتین سمیت 4 جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل
لکی مروت : سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 3 خارجی جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کاانڈونیشین وزیرخارجہ سے رابطہ، او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)