لاہور : مارچ میں ہونے والی یونیورسٹی کی نامناسب ویڈیو میں لڑکے سے اظہار محبت کرنے والی لڑکی نے اصل کہانی سنادی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ہونے والے واقعہ کے بارے لڑکی نے 5 ماہ بعد اصل کہانی سنادی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں لڑکے کو پروپوز کرنے والی لڑکی حدیقہ جاوید نے ساری سچائی بتاتے ہوئے کہا کہ میری غلطی صرف یہ تھی کہ میں نے محبت کا اظہار یوں کھلے عام کیا ، اب میں پچھتاتی ہوں کہ اس وقت میں نے شہریار کو پرپوز ہی کیوں کیا،لڑکی کا کہناتھا کہ اس وقت ہم ایک اچھے دوست تھے اور میرے دل میں جو کچھ تھا وہ میں نے سب کے سامنے اظہار کیا اور آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔
مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان نے استعفی دے دیا
مزید پڑھیں : استعفے طلب کیے گئے تو ہم بھی تیار ہیں ، ترین گروپ کا ردعمل
اس دن ہمارے ایک کلاس فیلو کی سالگرہ منائی گئی تھی اور میرا پلان تھا کہ میں شہریار کو ایسے پروپوز کروں گی لیکن اس کو یہ سب کچھ بالکل معلوم نہ تھا ، یہ ایک سرپرائز تھا ،جب میں گھٹنوں کے بل بیٹھی تھی تو اس وقت قریب میں صرف ہمارے کلاس فیلوز ہی تھے، لیکن جب میں اٹھنے لگی تو اتنا رش ہوگیا تھا، مجھے اس وقت اتنا اندازہ نہیں ہوا لیکن اسی شام ہمارے یونیورسٹی گروپ میں ہماری ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
حدیقہ کا کہناتھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ماسک پہنے رکھیں گے وہ نہیں اتاریں گے، لیکن گرم جوشی میں نہ میں نے ماسک پہنا اور نہ شہریار نے، اسی رات ہمیں جامعہ سے فون آیا اور اگلے دن صبح 9 بجے والدین کے ساتھ بلایا، شہریار تو اپنے گھر والوں سے ملنے شہر سے باہر چلا گیا، اس وقت مجھے میرے قریبی کزنز کی کالز بھی آئیں، محلے والے بھی بولنے آئے ، وہ وقت ایسا تھا کہ میں کیسے خود کو سنبھالتی اور اپنے والدین کو بھی کیسے بتاتی، ہم نہیں گئے، اس کے بعد ہمیں نکالا گیا اور واپس داخلہ دے دیا گیا۔
اس کے بعد کچھ ہی وقت تک میری اور شہریار کی بات رہی اور جو تصاویر اور خبر وائرل ہوئی تھی کہ ہم دونوں سے شادی کرلی تو وہ سب کچھ جھوٹ تھا، ہمارے والدین جب آپس میں ملے تو شہریار کے گھر والوں نے کچھ ایسی باتیں کہیں جو میری سوچ سے بھی باہر ہیں، ان کے مطابق شہریار ابھی چھوٹا ہے اس کی ابھی شادی کی عمر نہیں ہے اور پھر یہ کہا کہ شہریار کی تو ہم نے بچپن میں ہی منگنی کردی تھی۔
حدیقہ کا کہناتھا کہ شہریار نے بھی کوئی ایسا جواب نہ دیا، البتہ میرے والد نے مجھے سمجھایا کہ اس گھر میں تم خوش نہیں رہ سکتیں، ان کی سوچ ہم سے بالکل مختلف ہے، پھر بھی اگر آپ کی مرضی ہے تو شادی کرلو، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
حدیقہ نے بارہا کہا کہ میرے گھر والوں کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن شہریار کے گھر والوں کو بہت مسائل ہیں،حدیقہ نے بتایاکہ ہماری اب کوئی بات چیت نہیں ہے، شہریار جس لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیوز بناتا ہے وہ میں نہیں، ہماری ایک دوست ہے۔

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 days ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- 21 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 days ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 19 hours ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 20 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- 21 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 19 hours ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- a day ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 20 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 19 hours ago




