وزیر اعلی پنجاب کا اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس
لاہور : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی گئی اور فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری جائے، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے ۔عثمان بزدار نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
فائرنگ کا واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نکلنے کے بعد پیش آیا۔فائرنگ کرنے والے ملزم کو وزیراعلیٰ کی سکیورٹی ٹیم نے موقع سے پکڑا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کےبیٹے کے ولیمے کی تقریب میں فائرنگ ہوئی تھی، فائرنگ سے اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہو گیا تھا۔ دعوت ولیمہ میں کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ وزیر اعلی پنجاب کے نکلتے ہی پیش آیا۔ فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس سی میں پیش آیا ہے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا ، ملزم کا نام ناظم ہے اور مانا والا کا رہائشی ہے ، ملزم کی فائرنگ سے مبشر اور ایک نامعلوم زخمی ہوا ۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل




