پاکستان
میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر کا 63 ویں یوم شہادت
راولپنڈی : وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر کو انکے 63 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میجر طفیل شہید نے جرات و بہادری سے نئی داستان رقم کی،میجرطفیل شہیدنےبطورسپاہی ہرقیمت پراپنامشن مکمل کیا ۔
Nation salutes Major Tufail Muhammad Shaheed; second recipient of Nishan-e-Haider, on his 63rd martyrdom anniversary. His fortitude, determination and valour remain hallmarks of a soldier who dares to fulfil his mission at all costs.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2021
میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔اگست 1958 میں ، انہیں لکشمی پور کے علاقے میں بھارتی افواج کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا کام سونپا گیا۔میجر طفیل محمد نے دشمن کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کیا ، لیکن اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئے۔ان کی جرات اور بہادری پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
کھیل
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔
بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔
بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔
بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔
بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
پاکستان
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان
چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ
موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی
خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک