پاکستان
چند شر پسند عناصر سے میری وزیر اعظم سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی،فردوس عاشق اعوان
لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چند شر پسند عناصر سے میری وزیر اعظم سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی، گورنرہاوس میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حاسدین زہن نشین رکھیں،وزیراعظم سے کوئی بغیر شیڈول ملاقات نہیں کرسکتا، پروٹوکول سے کال موصول ہونے کےبعدہی میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، گورنرہاوس میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے آج گورنر ہاؤس میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔وزیراعظم آفس سے باقاعدہ ملاقات کا پیغام موصول ہوا۔چند شرپسند عناصر سے وزیراعظم عمران سے ملاقات ہضم نہیں ہو رہی اورجھوٹابے بنیادپراپیگنڈہ کیاجارہاہے۔حاسدین کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گاسوائے مایوسی کے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 9, 2021
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چند شر پسند عناصر سے میری وزیر اعظم سے ملاقات ہضم نہیں ہورہی، بے بنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے، حاسدین کے ہاتھوں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں آئے گا ،ایسے عناصر ہوش کے ناخن لیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کیلئے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں ، آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کر رہے ہیں، وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کو قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔
شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
تجارت
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ74 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
پاکستان
کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے لیے دائر درخواست خارج
کیا صدر، وزیراعظم سمیت سب کو نکال دیں؟ جسٹس جمال
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو عہدوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فارغ رہنے اور کام نہ کرنے والے سرکاری عہدیداران کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی درخواست میں استدعا ہے تمام سرکاری ملازمین کام نہیں کرتے فارغ کیا جائے، آپ ان سرکاری افسران کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی سرکاری افسر کا ذکر نہیں کیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کون سا کام نہیں ہوا؟ عدالت کو آگاہ تو کریں، کیا مطلب ہے ہم صدر، وزیراعظم، سپیکر اور اسمبلی ممبران سب کو نکال دیں؟
بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت 33 منٹ پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا