پاکستان
پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیرجلسوں کا فیصلہ
لاہور : پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیرجلسوں کا فیصلہ ،پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی جلسوں سے متعلق 21 اگست کومشاورت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں سے21 اگست تک جلسوں سے متعلق تجاویزمانگ لی گئی ہیں ، کراچی کے بعد دیگرشہروں میں جلسہ کرکے حکومت کی کارکردگی کواجاگرکیا جائے گا ۔
اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی خالی نشستوں پر نئے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہوگی جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کو 28 اگست کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے گی ۔
کھیل
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل
پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔
نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
تجارت
پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک اور تاریخی دن، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
صحت
خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے ایک بچی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔
ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔
واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے