نیویارک : امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان اور برف باری نے تباہی مچادی ہے اور ہرطرف برف کاراج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے جہاں بجلی کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں بجلی کے بریک ڈاؤن کاامکان ہے ۔ قومی محکمہ موسمیات (این ڈبلیو ایس) نے بتایا ہے کہ برفباری کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے باعث اوریگون ، کینٹکی ، مسی سیپی ، الاباما ، اوکلاہوما سمیت 150 ملین سے زائد امریکی متاثر ہوں گے۔سرد طوفان کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلئےخبردار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے ، یہاں تک کہ طوفان نے میکسیکو کے شمالی حصوں کو بھی متاثر کیا ہے جہاں بجلی معطل ہونے سے چار لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سرد اور تیز ہواؤں اور طوفان نے لوگوں کی نقل وحمل کو بھی متاثر کیا ہے ، اور ویکسی نیشن سائٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔جارج بش انٹرنیشنل ائرپورٹ سمیت کئی بڑے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹیکساس ، اوکلاہوما اور کینساس کے کچھ حصوں میں 12 انچ (30 سینٹی میٹر) تک برف پڑنے کا امکان ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 hours ago





