کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے سپر اسٹار ماہرہ خان تیسری بار پشاورزلمی کی برانڈ ایمبیسیڈرمقرر ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز ہونے جارہا ہے اور اس سلسلےمیں تیاریاں عروج پر ہیں ، پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم پشاور زلمی نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسر ے اور چوتھے سیزن کے بعد ایک بار پھر ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کردیا ہے ۔ اداکارہ جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گی۔
برانڈ ایمبسیڈر مقرر کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اعلان کیا گیا کہ ’ ہمیں ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا حصہ بنا کر بے حد خوشی ہورہی ہے وہ ہمیشہ سے ہی زلمی کی وفادار سپورٹر رہی ہیں" ۔
Happy to announce & continue our association with @TheMahiraKhan who has been the face of Zalmi and a loyal supporter since the start. #Zalmifamily #ZKingdom #Yellowstorm pic.twitter.com/88YDrl2nkg
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 16, 2021
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی پی ایس ایل 6 کا ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کااظہار کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔
پی ایس ایل سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago



