Advertisement
علاقائی

لاہور: شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہاٹ اسپاٹ ایریا میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور: شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 17 2021، 11:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہاٹ اسپاٹ ایریا میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابقصوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز سیف سٹی اتھارٹی کو جاری کیے گئے ہیں،اس ضمن میں لاہور کے 75 علاقوں میں ہائی ریزو لیشن کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے 75 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے،مجموعی طور پر نشاندہی کیے جانے والے نئے پوائنٹس پر 250 کیمرے لگائے جائیں گے۔

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ریزولیشن کیمروں کی مدد سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا آسان ہو گا۔

 

 

Advertisement