واشنگٹن :پینٹاگون نےافغانستان کے کابل ائرپورٹ پر فضائی آپریشن پھر سے بحال کردیا ہے ۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی میجر جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز جوانوں کو لے کر ایک طیارہ کابل ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔امریکی فوجی دستے کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور ڈھائی ہزار امریکی فوجی کابل میں موجود ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کے مطابق برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد900ہوجائےگی ۔ اضافی فوجی بھیجنے کا مقصد برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز اور پرامن انخلاء کو یقینی بنانا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی غیریقینی صورتحال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے سبب کابل ایئرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِر کر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ افراتفری کی صورتحال سے نمٹنے اورہجوم کو منتشر کرنے کیلئے امریکی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی ۔افغان نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ اتوار کی رات سے ہی لوگوں کے جم غفیر موجود ہے اور ملک سے باہر جانے کی امید میں تقریباً 2 ہزار افراد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے تھے ۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 16 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل





