Advertisement
پاکستان

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا کابل کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے جنگ زدہ ملک میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال اور کابل ہوائی اڈے پر جم غفیر کے باعث افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 18th 2021, 8:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا کابل کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ مشتعل شہریوں کا ہجوم رن وے پر دوڑ رہا ہے اور امریکی ایوی ایشن کے جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔

عبداللہ حفیظ نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیصلہ 'مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت' یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 900 پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کابل کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر وزارت خارجہ سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت بھی مانگی گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے پیر کو تین پروازیں کابل بھیجنا تھیں۔

تاہم ہجوم کے رن وے اور جہازوں کی داخلی گزرگاہوں میں زبردستی گھس آنے کے علاوہ مسافر طیارے پر قبضہ کرنے اور امریکی ایوی ایشن کا جہاز اڑنے سے روک دینے کے بعد پی آئی نے کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 13 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 14 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 9 hours ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 16 hours ago
Advertisement