اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 165کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید56افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار436ہوگئی ہےجبکہ اب تک کورونا کے5لاکھ65ہزار989کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ65ہزار200ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار114 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار286ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار244 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70ہزار123ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2007افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 954کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 199 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 921،جبکہ اموات کی تعداد 486تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 943 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 562ہوچکی ہے جبکہ284 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں1484افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ، ملک بھر میں اب تک 5لاکھ28ہزار545مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید33 ہزار 196ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل85لاکھ31ہزار218ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

پی سی بی کا 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان، اے کیٹیگری ختم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں صبح سوہرے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، متعدد فیڈرز ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

امریکی صدکازیلنسکی کو یوکرین کے 20 فیصد چھوٹے نئے نقشے کا تحفہ
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارش سے دو افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
کلاوڈبرسٹ اوربارشیں،خیبرپختونخوا میں 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار
- 13 منٹ قبل

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق،مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی
- 34 منٹ قبل

بلاک بسٹربالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے نامور اداکارانتقال کر گئے
- 8 منٹ قبل

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار
- 4 گھنٹے قبل