جی این این سوشل

کھیل

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا

کنگسٹن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستان کے تین کھلاڑی دورنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹ پر 212 رنز بنائے تھے۔

کپتان بابر اعظم 75 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم 76 کے انفرادی سکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے,فہیم اشرف 23 اور محمد رضوان 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

لیکن بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل تاخیرکا شکار ہو گیاہے۔

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح  عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور 100 انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں بازار حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 84 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر کے 84116 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی

سکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے، جیل ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک  ملاقات پر پابندی

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کر دی گئی۔

امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کے باعث عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان  ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جب کہ بیٹے کی پیدائش کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے والے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان پلینگ الیون میں شان مسعود (کپتان) صائم ایوب عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ پلینگ الیون میں اولی پوپ (کپتان) زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll