اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 91 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4075کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار094ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ31ہزار659ہوگئی ہے ۔ ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ82ہزار 332ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 605افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ22ہزار 418ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 627افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 57ہزار721ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4819افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 31ہزار865کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 336مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد96 ہزار771جبکہ اموات کی تعداد852تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 687افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ170افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 30ہزار865ہوچکی ہے جبکہ 685افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2857 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ15ہزار519مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 41 منٹ قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 3 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 2 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 27 منٹ قبل

چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
- 3 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- چند سیکنڈ قبل

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- 3 گھنٹے قبل