جی این این سوشل

پاکستان

معیشت ، اندرونی استحکام کے 3 سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ کہ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معیشت ،  اندرونی استحکام کے 3 سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے:  فواد چوہدری
معیشت ، اندرونی استحکام کے 3 سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے: فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہ ‏پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہی کرتی رہی  ہیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جو تین سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ تیس سال حکومت کرنیوالے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج  اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سروربھی   آج اسلام آباد جائیں گے۔

پاکستان

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب کیلئے جاری فہرست میں شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیر ذلفی بخاری نے وکلا کے ذریعے یونیوسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق  تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا،یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباؤ ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا۔

وکلا نے خط میں کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے،ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے سبب ان کا نام چانسلر شپ کیلئے شامل نہیں کیا تھا اور اس وجہ پر بھی غور ہوا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی رہائی کب ممکن ہوگی،اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلا کی رائے یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں، بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا،یاد رہے کہ علیمہ خان کہہ چکی ہیں کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے چانسلر شپ کی کمپین شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے دستخط والے خط کے بعد برطانیہ میں چانسلرشپ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اور جلسے کی بجائے ٹینٹ ولیج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ویلج آباد کرنے کے لیے صوابی ریسٹ ہاؤس میں ہزاروں ٹینٹ لگائےجائیں گے۔ ٹینٹ ویلج میں خیبرپختونخوا بھر سےلاکھوں پی ٹی آئی کارکن آئیں گے، علاوہ ازیں پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا ہے  کہ  پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ کیا جا رہا ہے اور اب صوابی میں ٹینٹ ویلج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll