جی این این سوشل

جرم

پنجاب :عارف والا میں داماد کے ہاتھوں ساس قتل

عارف والا : پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں دلخراش واقعہ پیش آیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب :عارف والا میں  داماد کے ہاتھوں ساس قتل
پنجاب :عارف والا میں داماد کے ہاتھوں ساس قتل

جی این این کے مطابق عارف والا کے    نواحی گاؤں 75 ای بی میں ناراض بیوی کو منانے آئے خاوند اورسسرالیوں میں لڑائی  ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق  امین چوہان کی بیٹی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی کہ اس کا خاوند ساتھیوں کے ہمراہ لینے آیا اور تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا لڑائی کے دوران داماد کے  تشدد سے ساس جاں بحق ہوگئی ۔

پولیس نے قتل کرنے والے داماد اویس اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کی جانب سے  ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

 

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد  ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 فراد  ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطانبق سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری  بعد امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اورکٹرز کی مدد سے  سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکالا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ریلوے حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر نو کا کام موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا  تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی تھی۔ حادثے کے وقت ریلوے اسٹیشن پر بنے بیچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں  سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ  کے اضلاع میں بھی  کارروائیاں  کی گئیں، جس کے دوران  بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll