جی این این سوشل

پاکستان

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

اسلام آباد : پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جس کو دیکھ کو مولانا طارق جمیل خود بھی حیران رہ گئے
جس کو دیکھ کو مولانا طارق جمیل خود بھی حیران رہ گئے

سوشل میڈیا پر مولانا جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر افراد بھی موجود ہیں ۔

 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے ہم شکل کی  اچھی بھلی مشابہت مل رہی ہے ۔ حیران کن طور پر مولانا طارق جمیل کے ہم شکل نے کپڑے اور دستار بھی ویسی ہی پہن رکھی ہے ، جس کو دیکھ کو مولانا طارق جمیل خود بھی حیران رہ گئے ۔

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ  سفارتی وفد کو تین  امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll