Advertisement

کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی

کابل : ترک حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ترکی کو کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول سبھالنے کی پیشکش کی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 26th 2021, 12:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی  کے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی

رائیٹرز کے مطابق ترکے کے دو حکام نے خصوصی طور پر بتایا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کوچلانے کے لیے ترکی سے تکینکی مدد مانگی ہے ۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے کابل ائیر پورٹ سے اپنی فوج کا اںخلا شروع کردیا ہے ، طالبان کی پیشکش کے کچھ دیر بعد ہی ترکی نے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا ہے ۔

تاہم طالبان نے اصرار کیا ہے کہ انقرہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک افغانستان سے فوجی انخلا مکمل کرلے ، یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ترکی کو اپنے فوجی ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کے مقاصد کے لیے تعینات رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تووہ طالبان کو تکنیکی امداد مہیا کرنے پر رضا مند ہوگا یا نہیں ۔

Advertisement
Advertisement