دنیا
افغان خاتون رکن پارلیمینٹ دہلی ائیر پورٹ پہنچتے ہی ملک بدر
دہلی : افغانستان کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ رنگینا کارگر کوبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پہنچنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ رنگینا کارگر کوبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیاہے۔
رنگینا نے کہا ہے کہ حکام کیجانب سے کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ نئی دہلی پہنچنے کے دو گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اور اسی ائیرلائن کے ذریعے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگینا کارگر 20 اگست کی صبح دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہنچیں تھیں۔
دنیا
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا میں نئی نسل کی قیادت کا وقت آچکا ہے، ٹرمپ ہمیں تقسیم اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنےکی کوشش کررہے ہیں
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ صدر بنے تو دشمنوں کی فہرست لے کروائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریاست ایریزونا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایریزونا، کیاہم جیت کیلئے تیار ہیں، جبکہ کملا ہیرس نے ڈونلڈٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے، ریپبلکن امیدوار کو ذہنی بیمار قرار دے دیا۔
کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا میں نئی نسل کی قیادت کا وقت آچکا ہے، ٹرمپ ہمیں تقسیم اور ایک دوسرے سے خوفزدہ رکھنےکی کوشش کررہے ہیں، میں صدر بنی تواہم امور کی فہرست لےکروائٹ ہاؤس داخل ہوں گی۔
دنیا
امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا
کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ
نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دفعہ نیو میکسیکو جیت چکے ہیں، سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔
تجارت
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے جب کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ہے، سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی ہے، فلسطین کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان نے تقریر کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے،سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چند دنوں بعد قطر کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا، سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین غیر سنجیدہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ صوبے کے معاملات نہیں چلا پا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات، دہشتگردی کے واقعات اور امن و امان کی صورت حال سے ان کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے، وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد