جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت کا سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
پنجاب حکومت کا سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق بوائز سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے جبکہ چھٹی بارہ پنتالیس پر ہوگی۔ دوسری جانب گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز گرلز سکول کو گیارہ پنتالیس اور بوائز کو بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی پانچ بجے ہوگی، مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

 

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا  مبینہ تشدد

پولیس حکام  کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے  پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح  مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے  اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر  شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا  ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll