جی این این سوشل

دنیا

امریکہ کا افغانستان میں داعش خراسان کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

واشنگٹن : امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں داعش کی خراسان شاخ کے ایک ’منصوبہ ساز‘ کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ کا افغانستان میں داعش خراسان کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ
امریکہ کا افغانستان میں داعش خراسان کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کیا گیا جس میں  داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ایئرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا تاہم کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

گزشتہ روز  امریکی صدرجوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کا ذمہ دار داعش خراسان کو قرار دیتے ہوئے اس کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ کابل  دھماکوں کے حملہ آوروں کو معاف نہیں کریں گے ، اورانہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی ۔ 

حملے سے قبل امریکا نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی تھی کہ وہ کابل ایئر پورٹ کے گیٹس سے فوری چلے جائیں۔

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کو کابل ایئر پورٹ پر مہلک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll