Advertisement

روس کا امریکہ سے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

روس نے امریکہ سے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 30 2021، 10:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کا   امریکہ سے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی سفیر برائے افغانستان  نے کہا ہے کہ مغربی ساتھی واقعی افغانیوں کیلئے پریشان ہیں تو وہ سونا اور غیرملکی زردِ مبادلہ  منجمد کرکے ان کیلئے اضافی مشکلات پیدانہ کریں، افغان کرنسی کو سہارا دینے کیلئے امریکہ  اثاثوں کو فوری طورپرغیرمنجمد کرے۔

 روسی سفیر برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ  ورنہ نئے افغان حکام افیون کی اسمگلنگ اور افغان اور امریکی فوجی کا چھوڑااسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کریں گے ۔

روس نےافغان معیشت کی تعمیرِ نو کیلئے بین الاقوامی کانفرنس  کے انعقاد کی پیش کش کردی۔ روسی سفیر برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ  تمام امیر ممالک نئی افغان حکومت کے نمائندگان سے معاشی اور سماجی تعمیرِ نو کیلئےملاقات کریں۔

Advertisement
Advertisement