جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔ خوشی ہے این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا، ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔

دنیا

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

گزشتہ سات ماہ سے جاری غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ادھر حماس کے مذاکرات کار جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے مصری دالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34654فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس تعداد میں وہ 32 ہلاکتیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے مذاکرات کار غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے آج ہفتے کے روز قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات میںقابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا  کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گندم کی خریداری اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیوں درپیش ہیں؟  رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمد سے متعلق معاملات پر 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں ، وفاقی حکومت 18 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

وزیر اعظم نے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کر دی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے ، ان کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll