جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خودمختاری دےدی

لاہور: پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج ہونے والےاجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خود مختاری دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خودمختاری دےدی
پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خودمختاری دےدی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا اور یہ ہماری جماعت تحریک انصاف کے منشور کا بھی حصہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم اٹھایاہے ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگاجس کی علاقائی حدود میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، لیہ، لودھراں، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں -

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی ہے،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیار کر دیا گیاہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے کے اختیارات دیئے گئے ہیں -ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کے بجٹ منظور کرنے اور فنڈز فراہم کرنے کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو ترقیوں، تبادلوں اور بھرتیوں کے وہ تمام اختیار مل گئے جو پنجاب کے سیکرٹریز کو حاصل ہیں خود مختار باڈیز، بورڈ، اتھارٹیز، کمپنیز کے سربراہان سیکرٹریز کو جوابدہ ہوں گے-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساؤتھ پنجاب کیلئے الگ اے ڈی پی بک کا اجراء کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم کے کیسز کو ٹریس کیا ہے اور میں نے خود ایسے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات دیں اور بعض پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹایا بھی ہے -

ان کا مزید کہنا تھاکہ صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں -

 

جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کی امریکا میں ہنگامی بنیادوں پر غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بے دخلی کی تیاری

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیرقانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کردیں گے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ سب سے پہلے ان غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll