Advertisement
پاکستان

صدرمملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2021 پردستخط کر دیے

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2021 پردستخط کر دیے،آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 2nd 2021, 1:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت عارف علوی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2021 پردستخط کر دیے

تفصیلات کے مطابق منتخب ارکان کواجلاس کی پہلی نشست کے  60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،ارکان کوآرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،منتخب ارکان کی نشست  وقت پرحلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہوجائےگی۔

صدر عارف علوی نےپاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ترمیمی آرڈیننس 2021 بھی جاری کر دیا،پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ، ایکٹ 2007 ء کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی۔

کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہوگا،کونسل  کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

Advertisement