لاہور:سی پیک کا آج ایک اور منصوبہ مکمل ہوگیاہے،660 کے وی مٹیاری۔لاہور ٹرانسمیشن لائن نے بجلی کی ترسیل شروع کر دی ۔


تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے فلیگ شپ منصوبے 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری۔ لاہور ٹرانسمیشن لائن نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) اور پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کمپنی (پی ایم ایل ٹی سی) کے مابین طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق یکم ستمبر 2021 کو کمرشل بنیادوں پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی۔
کمرشل آپریشن ڈیٹ (COD) کے حصول سے پہلے مختلف وولٹیج لیولز پر 8 کامیاب ٹیسٹ کئے گئے جن میں پاور ٹیسٹ میں کمیشننگ ٹیسٹ (ڈی سی سٹیشن ٹیسٹ) لاہور ، کمیشننگ ٹیسٹ (DC سٹیشن ٹیسٹ) مٹیاری ، مونو پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (400 میگاواٹ تک) ، بائی پول لو پاور سسٹم ٹیسٹ (800 میگاواٹ تک بائی پول) ، مونو پول ہائی پاور ٹیسٹ (2200 میگاواٹ ) ، بائی پول ہائی پاور ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ دستیاب پاور، سپیشل آپشنل ٹیسٹس (آنر انجینئر کے ذریعہ تجویز کردہ) جبکہ آخری ٹیسٹ یعنی ٹرائل آپریشن (168 گھنٹے) اور صلاحیت کا مظاہرہ ٹیسٹ (06 گھنٹے) (A8 ) 18 اگست 2021ءکو کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد اور پی ایم ایل ٹی سی کی صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر مس ژانگ لی (Zhang Lei) نے شرکت کی جبکہ دونوں کمپنیوں کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر اعزاز احمد نے منصوبے کی بر وقت تکمیل پر چینی کمپنی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پہلی 660 کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں مزید استحکام آئے گا ۔
878 کلومیٹر 4000 میگاواٹ کا منصوبہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 25 سال کی مدت کےلئے بلٹ اون آپریٹ ٹرانسفر (BOOT) کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے ملک کے جنوبی حصوں میں واقع بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 25 جولائی 2017 کو سیکورٹی پیکج دستاویزات یعنی نفاذ کا معاہدہ (ایل اے) اور ٹرانسمیشن سروسز معاہدہ (ٹی ایس اے) کی منظوری دی جو بعد میں 14 مئی 2018 کو عمل میں لائی گئی۔ معاہدے کے تحت این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔
ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی ملک کے قومی گرڈ میں ایک پہلا اضافہ ہے ، جو کہ دنیا بھر میں طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہےیہ منصوبہ این ٹی ڈی سی کےلئے ایک سنگ میل ہے جو این ٹی ڈی سی مشن کے مطابق ایک قابل اعتماد ، موثر اور مستحکم قومی گرڈ میں معاون ثابت ہوگی۔

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 4 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 2 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

نوابشاہ میں پیر کو حضرت سید اصغر علی شاہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- 25 منٹ قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 6 گھنٹے قبل








