اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کی زمہ داریاں بڑھنے والی ہیں ، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے لیکن چمن بارڈر کوکچھ عرصے کیلئے بند کر رہے ہیں۔


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس سٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں امن چاہتی ہے، طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں، چمن بارڈر کو بند کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا تھا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی فوٹیج دے کر ان کا منہ بند کرا دیا، وزیراعظم نے مزید 1200 سیف سٹی کیمروں کی منظوری دے دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج دنیا کے بہت بڑے عظیم انسان سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا، پوری قوم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کی شہادت پر قومی پرچم سرنگوں ہے، علی گیلانی کی تدفین کیلئے بھارت نے لوگوں کو شرکت نہیں کرنے دی، سید علی گیلانی ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ قیادت کے اپنے اپنے بیانات ہیں، ن لیگ کے صدر قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں، ن لیگ کی دوسری رہنما کہہ رہی ہیں حکومت سے بات نہیں کرنی، حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت کرنا پڑے گی، اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل



