اسلام آباد : پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق چمن بارڈر کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں امن چاہتی ہے، طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں، چمن بارڈر کو بند کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ بہت اہم ہے، پاکستان پر اہم ذمہ داری پڑنے والی ہے۔افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا تھا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی فوٹیج دے کر ان کا منہ بند کرا دیا، وزیراعظم نے مزید 1200 سیف سٹی کیمروں کی منظوری دے دی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ ن لیگ قیادت کے اپنے اپنے بیانات ہیں، ن لیگ کے صدر قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں، ن لیگ کی دوسری رہنما کہہ رہی ہیں حکومت سے بات نہیں کرنی، حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت کرنا پڑے گی، اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں، کسی کو امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- 3 hours ago

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی سے گولڈ میڈل جیت لیا
- 5 hours ago
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت
- 3 hours ago
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- 3 hours ago

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 2 hours ago
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 2 hours ago

طالبان کا تعلیم پر ایک اور وار ، برطانوی جوڑا گرفتار
- 6 hours ago

ایم کیو ایم کے سربراہ آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری
- 6 hours ago

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 2 hours ago

وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
- 3 hours ago

وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے
- 7 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
- 8 hours ago