کاروباری طبقے کو آسانیاں دے کر ملکی برآمدات میں فروغ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کسی نے ایکسپورٹ بڑھانے کا نہیں سوچا، کاروباری طبقے کو آسانیاں دے کر ملکی برآمدات میں فروغ اولین ترجیح ہے۔


پاکستان پراپرٹی،ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن پر نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب بینک لوگوں کوہاؤس فنانس کیلئے پیسے دیں گے، دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں،پاکستان میں تمام را مٹیریل موجود ہے، پاکستان میں گھروں کی ضرورت ہےماضی میں غریب طبقے کو گھر دینے کےلئے کسی نے نہیں سوچا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، کورونا کےد وران آئی ایم ایف کو فون کرکے کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے رعایت لی، کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں،ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں، ہاؤسنگ سیکٹرکی ہرممکن مدد کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے،ہماری کوشش غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،ماضی میں کسی نے ایکسپورٹ بڑھانے کا نہیں سوچا، کاروباری طبقے کو آسانیاں دے کر ملکی برآمدات میں فروغ اولین ترجیح ہے، ہماراسسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ سہولت کے بجائے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 hours ago



