کھیل
وسیم اکرم کی10 ماہ بعد اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات ، جذباتی ویڈیو شئیر کردی
قومی کرکٹ کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی دس ماہ کے طویل عرصے کے بعد اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی عائلہ سے ملاقات ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹراور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ بھاگتے ہوئے گھر کا دروازہ کھولتی ہیں تو سامنے اُن کے والد وسیم اکرم کھڑے ہوتے ہیں۔ جسے دیکھ کروہ فوراََ اُن کے گلے لگ جاتی ہیں اور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو بہت زیادہ یاد کیا۔ وسیم اکرم نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا کہ آخرکار! میں نے 10 ماہ کے بعد اپنی بیٹی کو دیکھ لیا۔ اُنہوں نے اہلیہ شنیرا کا اتنے ماہ بیٹی عائلہ کو اکیلے سنبھالنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Finally seeing my daughter after 10 months apart! Thank you @iamshaniera for raising such a beautiful little princess while we have been apart #HappyDays #Australia pic.twitter.com/EbyCTOKzZp
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 4, 2021
خیال رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے ۔ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔
علاقائی
اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو
صوبائی حکومت نے اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی ہے۔
اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
پاکستان
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی کے(پی ٹیی اے) کے سر براہ حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کا عمل 2016 میں شروع ہوا تھا، وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس فروری 2024 سے پاکستان میں بلاک ہے، اگرکوئی وی پی این رجسٹرڈ کرائے تو انٹرنیٹ بند ہونے سے اس کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا۔
دوران بریفینگ چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نےغیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی۔
اس سے قبل کمیٹی کی چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہا اگر آپ نے وی پی این کو بند کرنا ہے تو بے شک کردےمگر آکر آن کیمرہ بریفنگ دیں،سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں سیکریٹری داخلہ کو بلائیں۔
اس موقع پر سنیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت وی پی این اس کووجہ سے بلاک کر رہی ہے تا کہ ایکس تک رسائی نہ حاصل کی جا سکے ۔
پاکستان
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذکر دی گئی ،اس حوالے حکومت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتیں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہیں،جس کی وجہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے،امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کئی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بلخصوص ریڈ زون میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،اس دوران شہر میں جلسے جلوسوں اور مجالس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان