دنیا
کابل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بحال کردیاگیا
کابل: افغانستان میں کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کوفلائٹ آپریشن کے لیے بحال کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری جبکہ قطر کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن روٹ کی فلائٹس بھی آپریٹ کی گئیں۔
قطر کی کمرشل ائیر لائن قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز QR-3234 نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈنگ کی جبکہ یہی بوئنگ 777 طیارہ پرواز QR-7277 کے طور پر سہہ پہر 3:45 پر کابل سے دوحہ کیلئے روانہ ہوا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری آریانا افغان ائیر لائن کی پہلی اندرون ملک آزمائشی پرواز نمبر BM215 سہہ پہر 4:04 پر کابل ائیرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔
اس بوئنگ 737 طیارے نے پرواز BM216 کے طور پر شام 5 بج کر 3 منٹ پر مزار شریف سے کابل کیلئے اڑان بھری۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔
علاقائی
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ
لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔
سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔
علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
تجارت
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی، جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
تفریح 20 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی