Advertisement

یوایس اوپن ٹینس : پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی

یوایس اوپن ٹینس میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 5th 2021, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوایس اوپن ٹینس : پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے  ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔یوایس اوپن ٹینس میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی جوناتھن نے تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹالیا، دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور جوناتھن نے بیلجیئم کے 16ویں سیڈ جوڑی کو تین سیٹس میں ہرادیا۔

دوسری جانب مینز سنگلز میں ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے،سربیئن سٹار نے جاپان کے نیشیکوری کو چار سیٹس میں شکست دی۔

خواتین کے مقابلے میں ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا،آسٹریلین کھلاڑی کو امریکا کی راجرز نے تین سیٹس میں ہرایا۔

Advertisement
Advertisement