متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات، مستقبل کا روڈ میپ سامنےرکھا
لاہور: متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کی ملاقات تقریبا ڈھائی گھنٹے سے جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، رمیز راجہ اور کھلاڑیوں کی ملاقات تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری ہے، ملاقات کرنے والوں میں بابر اعظم ،حسن علی،محمدرضوان ،شاہین آفریدی ، فہیم اشرف،فخرزمان ،محمد حسنین سمیت دیگر کھلاڑی شامل شامل ہیں ۔
جی این این کے مطابق کھلاڑیوں سے ملاقات نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوئی، کھلاڑیوں سے ملاقات رمیز راجہ کی خواہش پر ہوئی ہے،عبوری کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا اور کھلاڑیوں کے سامنے مستقبل کا روڈ میپ رکھا۔
رمیز راجا ہر کھلاڑی سے الگ الگ مخاطب ہوئے اور ہر کھلاڑی کو اس کا رول بتایا ۔رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی۔
رمیز راجا نے پیغام دیا کہ پی سی بی کی تبدیلوں پر دھیان نہ دیں ، کرکٹ پر فوکس کریں، تمام کھلاڑی ورلڈ کپ میں اپنا سو فیصد دیں ، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 5 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 3 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 7 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 8 گھنٹے قبل