Advertisement
پاکستان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں ،آندھی اوربارش کا امکان ‎

لاہور: محکمہ موسمیات‎ کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں ،آندھی اوربارش کا امکان ‎ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 8th 2021, 10:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں ،آندھی اوربارش کا امکان ‎

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات‎  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔‎

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع ‎میانوالی ، خطہ پوٹھو ہار  ، نارووال ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،فیصل آباد اورسرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ‎

خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ،بھکر،ملتان، ڈیرہ غازی خان اورراجن پورمیں آندھی اوربارش متوقع ہے

کے پی کے میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ، مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، دیر،کوہاٹ میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔ ‏

کوہستان،سوات،مالاکنڈ، شانگلہ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم  میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ‎

 سندھ کے مختلف شہروں سکھر، تھرپارکر، مٹھی، سانگھڑ، حیدر آباد،  دادو، بدین، ٹھٹہ، شہید بینظیر آباد، کراچی میں چند مقامات پرتیزہواؤں بارش کا ‏امکان ہے۔ ‎

‎صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع   ‎ژوب،موسیٰ خیل ،سبی، کوہلو، بار کھان، آواران اورلسبیلہ میں چند مقامات پرتیزہواؤں اوربارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کشمیرمیں تیزہواؤں اوربارش کی توقع ہے ‎جبکہ ‎کشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement