Advertisement
تفریح

اداکارہ صبا قمر اورگلوکاربلال سعید کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد وزیر خان میں گانےکی شوٹنگ اور ویڈیو بنانے  کے  کیس میں   اداکارہ صبا قمر اورگلوکاربلال سعید کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 8 2021، 10:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکارہ صبا قمر اورگلوکاربلال سعید کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تفصیلات کے مطابق  مسجد وزیر خان میں گانےکی شوٹنگ اور ویڈیو بنانے  کے  کیس میں  اداکارہ صبا قمر اورگلوکاربلال سعید کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کے غیر حاضر ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جویریا منیر بھٹی نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔مقدمہ میں ملوث ملزمان پر مسجد کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے ۔

پراسیکیوشن  کے مطابق صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا اورویڈیو بنائی، ملزمان کی اس حرکت سے مسجد کی بے حرمتی ہوئی۔مقدمے میں استدعا کی گئی ہے کہ  عدالت ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا۔

Advertisement
Advertisement