جی این این سوشل

پاکستان

یورپی یونین کی سفیر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ،  افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی : آئی  ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں  یورپی یونین کی سفیر نے خاص طور پر غیر ملکیوں کے انخلاء  اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورپی یونین کی سفیر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ،  افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو
یورپی یونین کی سفیر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ،  افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف  قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،  افغانستان کی تازہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاکستان یورپی یونین ممالک کے کے ساتھ اپنے تعلقات جو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،  یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  یورپی یونین کی سفیر نے خاص طور پر غیر ملکیوں  کے انخلاء  اور علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے،سفیر ابدرولا کامینارا نے پاکستان کے ہر سطح پر یورپی یونین کے تعلقات کی بہتری میں  تعاون کا یقین دلایا ہے۔

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ کے مشہور نام عامر خان اور شاہ زیب رند نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں باکسرز کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اہم منصوبوں اور کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll