لاہور: گور نرپنجاب چودھری محمدسرور سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراپوزیشن سینیٹرز مشاہد حسین سید اور سینیٹرغفورحیدری کی ملاقات۔


تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب،چیئر مین سینیٹ اور اپوزیشن سینیٹرز کی کشمیر یوں پر جاری بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت جبکہ چیئرمین سینٹ نے بلوچستان میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولتوں پرگورنر پبجاب کے اقدامات کو سراہاہے۔
چیئر مین سینٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ،جمہوریت کی مضبوطی کیلئےتمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کوکردار اداکرنا چاہئے،جمہوریت ،پار لیمنٹ کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ،مسائل حل ہوں گے۔
گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ یہ وقت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کر نے کا ہے،انتخابی اصلاحات حکومت اوراپوزیشن جماعتوں اور ملک وقوم کے مفادمیں ہیں۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیاہے۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کیساتھ بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن حکومت کیخلاف سڑکوں پرآکراپنااورقوم کےوقت کاضائع کرےگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سمیت پورے خطے میں پاکستان کا کردار ہر لحاظ سے مثالی ہے، بھارت پورے خطے میں امن دشمنوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 10 منٹ قبل

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 15 منٹ قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 3 گھنٹے قبل

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- 2 گھنٹے قبل

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 4 گھنٹے قبل