ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے: اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید
اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حکام کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہتا ہے ۔ وزیر ریلوے کے بیانات کے بعد الیکشن کمیشن حکام احتجاجا ً اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پوچھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں۔ کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے پیسے لیے ہیں ۔اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ ’میں نے بالکل درست بات کی ہے۔ بعد ازاں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن کے حکام کو منانے گئے جس پر الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکریٹری نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گذشتہ روز ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں بھی بدتمیزی کی اور آج کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ان کاکہنا تھا کہ ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔
کمیٹی کے اجلاس ای وی ایم سے متعلق ترمیم منظوری کے لیے پیش کی گئی تو اعظم سواتی نے اعتراض کیا کہ ’آپ ہماری رکن کو ووٹنگ کے لیے لیے آن لائن نہیں لے رہے، ہم ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں۔‘اس کے بعد اعظم سواتی، حکومتی ارکان اور وزرا اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
بعد ازاں کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم مسترد کر دی۔
دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پر انتخابات بیچنے کے الزام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا ہے.
خیال رہے کہ آج قائمہ کمیٹی اجلاس میں حکومتی وزیر کے الزامات سے ارکان کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومتی وزراء کے الزامات پر سخت ردعمل متوقع ہے۔

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 7 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 8 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 7 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل