اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جا ری کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جاری کر دہ بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہاہے کہ کل قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی پاکستان تشریف لائے، قطری وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ ان ملاقاتوں میں افغانستان ہماری گفتگو کا محور رہا۔
انہوں نے بتایاکہ قطر نے افغان عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیاہے، قطر نے افغان طالبان کو دوحہ میں سیاسی دفتر بنانے کی اجازت دی، اس وقت یہ مسئلہ پیچیدہ دکھائی دیتا تھا لیکن انہوں نے دوراندیشی سے کام لیا۔ قطر بھی ہماری طرح اس بات کو سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اور ہمیں معاملات گفت و شنید سے آگے بڑھانے ہوں گے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس وقت کیا گیا یہ فیصلہ آج کارآمد ثابت ہو رہا ہے، قطری وزیر خارجہ کے ساتھ 15 اگست کے بعد پیدا ہونے والی افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ آج سپین کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، سپین، یورپی یونین کا اہم ملک ہے، سپین کے ساتھ ہمارے بہت اچھے دو طرفہ تعلقات ہیں، سپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ان حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ ،میرا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال ہو چکا ہے،میں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے پیش کیا اور ان کی تشویش کو سمجھنے کی کوشش کی ہے، اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہاں خوشحالی آئے - اس ضمن میں ہماری کوششیں جاری رہنی چاہئیں ۔
وزیر خارجہ نےمزید کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کوشش کریں کہ افغانستان میں کوئی انسانی بحران جنم نہ لے، افغانستان میں انسانی بحران، افغان شہریوں ، خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں، کل پاکستان کی طرف سے، بذریعہ جہاز ادویات و خوراک کی شکل میں، امداد کابل بھجوائی گئیں ۔
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیاں، 11 خوارجی جہنم واصل
- 14 منٹ قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- ایک دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- 2 دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 منٹ قبل

شدید سردی کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- 29 منٹ قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- ایک دن قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل












