جی این این سوشل

پاکستان

حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن   رہنما شاہد خاقان عباسی   کاکہنا ہے  کہ حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے ، حکومت اپنے مفاد کیلئے اداروں کو داؤپر نہ لگائے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے : شاہد خاقان عباسی
حکومت الیکشن کو متنازعہ بنا چکی ہے : شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن رہنما شاہد خاقان عباسی نےاحسن اقبال و دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو احساس ہوگیاہے کہ یہ دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے ، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ انتخابات الیکشن کمیشن نہیں حکومت کرائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 80 فیصد دھاندلی الیکشن سے پہلے ہوتی ہے ،   اسں الیکشن کے انعقاد کا سنجیدہ مسئلہ ہے، یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہ حکومت اس پر قابض ہے۔ ایسے الٹے سیدھے قوانین جو آئین سے متصادم ہے لاگو کیے جارہے ہیں ، ایسے قوانین جو بنیادی حقوقِ کو صلب  کرتے ہیں۔ 

لیگی رہنمانے  کہا کہ ایسے قانون جن کا مقصد صرف الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کو محدود کرنا ہے، اگر آپ الیکشن کمیشن سے حق لینا چاہتے ہیں تو اس میں آئینی ترامیم کریں ۔ انہوں  نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کومتنازع بناناچاہتی ہے ۔اگر آج الیکشن کمیشن  پر حملہ ہواہے توکل عدالت عظمیٰ  پر بھی ہوسکتاہے۔حکومت اپنے مفاد  کےلیے اداروں کو داوپر نہ لگائے۔ حکمرانوں کو اقتدار میں طول چاہیے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ  یہ ہے کہ الیکشن چوری ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے اگلے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم حکومت کے ان اقدامات اور کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔کسی نے الیکشن ریفارمز کرنے ہیں تو بتائے اصلاحات کیسے کرنی ہیں ۔وزیراعظم اور وزرا آئین کو پڑھ لیں جس میں الیکشن کمیشن کا کردار کا واضح  ہے۔

 

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔ 

بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔

بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی  فیڈریشن کے حکام  نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ کا ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش ، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ کا  ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش ، تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے ملک میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔

بینچ نے قرار دیا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں، جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط میں لکھا گیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے۔اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے۔ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسلے کا سامنا ہے، پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتاہے جو آلودگی کا سبب بناتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر نے قرار دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہورہے ہیں، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیاجائے، قدرت نے زرخیز زمین دے رکھی ہے لیکن سب اسے ختم کرنے پر تلے ہوئےہیں۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اٹھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کررہی؟

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور ماربل فیکٹری کام کر رہی ہیں، سوات کے خوبصورت مقامات آلودگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 14 اور 15 نومبر کو مجموعی طور پر 34 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے جن میں ایک مقدمہ سال 1993 کا بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll