اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا ۔ کیویز ٹیم 2003میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق کیویز کی ٹیم ڈھاکہ سے چارٹرڈ فلائیٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ہے ۔ مہمان کیوی ٹیم کی سب سے پہلے ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ ہوگی اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔ 1 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے بعد 13 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر سکواڈ میچ شیڈول ہے۔
تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایک روز قبل پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا تھا،علیم ڈار اور احسن رضا نیوزی لینڈ سیریز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا بھی امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔
رواں ماہ یکم ستمبر کو پی سی بی نے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا،اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق اور امام الحق شامل ہیں ،حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد حارث(وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 6 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 6 گھنٹے قبل