پاکستان
سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لیے ہے۔
کھیل
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے نہ پانے کے سبب چیمپئنز ٹرافی2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے، بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے تو دوسری طرف چیمپئنزٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
پی سی بی کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہورہی لہٰذا موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24گھنٹے میں مشکل ہے، اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہوسکے گا۔
دوسری جانب اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔ ادھر براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جے شاہ کے ذمےداریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کوحل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت غزہ سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔ فیصلہ آپکا ہے کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گا اور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔
اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کے پاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہے اور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کے دن حماس جنگجو جن اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لائے تھے اسرائیل ایک سال سے غزہ میں کارروائی کرنے کے بعد بھی ان میں سے صرف چند لوگوں کو فوجی آپریشن کے زریعے ہی آزاد کروا سکا جب کہ بقیہ یرغمالی یا تو کسی معاہدے کے نتیجے میں آزاد کیےگئے یا ابھی حماس کی قید میں ہیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار