پاکستان
کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن نتائج آنے کا سلسلہ جاری
لاہور: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آبادوارڈ نمبر2 کامرس کالج پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارواجد خان 114ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کےتیمورخالد104ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔
کراچی وارڈ نمبر8،پولنگ اسٹیشن نمبر22کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے، نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار109ووٹ لیکرآگے ہیں، پی ٹی آئی کےامیدوارعلی اکبر97ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
منوڑا کینٹ ون میں پی پی امیدوار کامیاب، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق محمدطیب نے 391ووٹ حاصل کئے، اسی طرح منوڑا وارڈ ٹو میں بھی پی پی کےفضل خان550ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔
راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ امیدوار راجہ عرفان 75ووٹ لیکر آگے ہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران علی37ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔
دنیا
یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی
نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے
یوکرین کے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی۔
نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندر تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد روس نے اپنی نیوکلئیرڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی ہے۔
نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔
روسی کی جوہری ڈاکٹرائن کے مطابق اگر روس یا اس کے اتحادی ملک بیلا روس پر اگر روایتی ہتھیاروں سے ایسا حملہ کیا گیا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے کسی بڑے خطرے کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد یا بلاک کے رکن کی جانب سے روس پر جارحیت پورے اتحاد کی جارحیت تصور کی جائے گی۔
روس کی یہ نئی جوہری ڈاکٹرائن عین ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکا کے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روس کے اندر حملے کی اجازت دی ہے۔
امریکی اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس کے علاقے برائنسک پر طویل رینج تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں سے حملہ کیا۔
روسی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے امریکی میزائلوں سے روس کے علاقے برائنسک پر حملہ کیا،یوکرین کی جانب سے حملے میں چھ امریکی میزائل داغے گئے جن میں سے پانچ کو روسی فضائیہ نے ہوا میں ہی مار گرایا جبکہ ایک میزائل سے معمولی نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
تفریح
ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے
اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں
ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا آج 40 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔
بر صغیر کے اس عظیم شاعر نے13 فروری 1911 کوبمقام سیالکوٹ آنکھ کھولی ۔ اردو ادب کے ناقدین غالب اور اقبال کے بعد فیض کو اردو کا سب سے بڑا شاعر مانتے ہیں ۔فیض کے کلام کا دھیما پن ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیت ہے۔
فیض احمد فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے ظلم، بے انصافی اور جبر و استبداد کے خلاف ساری زندگی جدوجہد کی، انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کو ایسا آمیز کیا کہ اردو شاعری میں نئی جمالیاتی شان پیدا ہوگئی۔
فیض ترقی پسند تحریک کے فعال رکن تھے ،انہیں لینن ایوارڈ بھی ملا، ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر رہے ، فوج میں بطور کیپٹن محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا، لیفیٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ،مختلف اخبارات اور ادبی رسالوں سے بھی وابستہ رہے ۔
فیض احمد فیض کو9 مارچ 1951ون کو روالپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا اور چار سال بعد 1955میں رہائی ملی
ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے والا یہ شاعر 20 نومبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملا لیکن ان کے لکھے اشعار کی گونج آج بھی تابندہ ہے۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے
پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ