جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب واٹس ایپ پر وائس میسج سننا نہیں چاہتے تو پڑھ لیں

واٹس ایپ کا فیچر بہت جلدصارفین کے لیے دستیاب ہوسکتاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موصول ہونے والا پیغام ایپل سپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائیگا
موصول ہونے والا پیغام ایپل سپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائیگا

 

نیویارک : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔ جس میں وائس میسجز کو صرف سنا نہیں بلکہ پڑھا بھی جاسکے گا۔ 

شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے ، جسے کچھ عرصے میں آئی او ایس سمتی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لانچ کردیا جائیگا۔ 

واٹس ایپ اپنے صآرفین کو وائس میجسز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارتی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی اپیس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی ۔ 

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شئیر کیے گئے سکرین شاٹ میں بتایا گی اہے کہ وائس پیغام موصول ہونے پر صارف کی سکرین پر ایک پاپ اپ آئیگا ۔ اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا پیغام ایپل سپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائیگا۔ 

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور بارہ کوئٹہ تین گلگت دس مری چار اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اگر مذاکرات ہوئے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر مذاکرات ہوئے  تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll