رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ سائبر حملے ہوئے


وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نےاسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلےسال تک فائیوجی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے، ارکان پارلیمنٹ کو10فیصد ایڈہاک الاؤنس نہیں ملےگا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کفایت شعاری مہم کاحصہ ہے۔
پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ایف بی آر کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر ایف بی آر کا ڈیٹا محفوظ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کابینہ کو بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر دس لاکھ سائبر حملے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل بین الاقوامی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اہم موبائل فونز کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔
وفاقی وزیر نے فوجداری نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزارت قانون کی جانب سے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کرمنل اصلاحات آئندہ دو سالوں میں بہت اہم حیثیت رکھیں گی۔اس میں ٹرائلز میں تاخیر، انصاف میں تاخیر، ایف آئی آر کے اندراج وغیرہ جیسے معاملات کا احاطہ کیا گیا ہے، اب یہ کابینہ کمیٹی برائے قانون میں اس پر بحث کیا جائے گا اور پھر اسے نافذ کردیا جائے گا۔
حکومت کا اشیائے ضروریہ پر کیش سبسڈی دینے کا فیصلہ
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی سے متعلق امور پر بات ہوئی ہے دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے جبکہ کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کےفیصلےمیں ترمیم کی اجازت دیدی ہے ۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago





