جی این این سوشل

تفریح

عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت نے رقم جاری کر دی

کراچی: محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج کے لئے رقم جاری کر دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت نے رقم جاری کر دی
عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت نے رقم جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے لئے چار کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 محکمہ خزانہ سندھ نے عمر شریف کے لئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عمرشریف صاحب کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ، پروردگار عمر شریف صاحب کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا کرے۔

دوسری جانب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

جواد عمر شریف کا کہنا تھا کہ وہ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کے بھی شکرگزار ہیں، جو والد کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

شہباز گل نے  بتایا کہ عمرشریف کے ویزہ کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے ہیں، بہت جلد عمر شریف صاحب کو ویزہ جاری ہو جائے گا۔

اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے، عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی، اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نے شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم  نہیں ہو سکتی۔ اسمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آبادمیں میٹنگز بھی کی ہیں۔
وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے والد کے صبر پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کسٹم انسپکٹر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔ اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی شہداء پیکیج کا آغاز کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll