جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کا ٹیلیفون

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کا ٹیلیفون
وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کا ٹیلیفون

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین  افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال اور شنگھائی تعاون تنظیم میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے خطے کی سیکیورٹی اور خوشحالی کے لیئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیاہے۔

وزیراعظم  نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پرامدادکی فوری فراہمی اور  معاشی بحران سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس نازک مرحلے پر افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

وزیراعظم  نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر زور دیا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ روس سے تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم کرنا روابط میں سنگ بنیاد ہے۔

وزیراعظم نے روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت نے بس سروس پر سمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا

کراچی: کراچی میں سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز آٹومیٹڈ فیر کلیکشن سسٹم (AFCS) متعارف کروایا ، جو لوگوں کو پیپلز بس سروس پر سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بس کا کرایہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انہوں نے کہا  کہ کارڈ کو ابتدائی طور پر روٹ 1 اور 9 بسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، خودکار نظام کرایہ وصولی کے نظام میں شفافیت لائے گا۔


گزشتہ دو تین سالوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 35 سے 40 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے فی کس 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے شرکاء کو بتایا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ نگران حکومت کے دور میں تا خیر  کا شکار ہوا ۔ 

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت اورنج لائن اور ییلو لائن پر بھی کام کر رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll