جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد :سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول جاری
سپریم کورٹ بار کے انتخابات کا شیڈول جاری

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ بار کے انتخابات 28اکتوبر کو ہوں گے ،   بار کے انتخابات کا اعلان 3 نومبر اور 4 نومبر کو چارج ہینڈ اوور ہو گا ۔ وکلا 17 ستمبر تک اپنی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں ،  18 کو اعتراضا ت اور 24ستمبر کو فیصلے ہوں گے ۔

 25 ستمبر کو سپریم کورٹ بار کے ووٹرز کی حتمی فہرست آویزاں کی جاے گی ،  27ستمبر سے 2اکتوبر تک امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،  5سے 10 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ، 8 اکتوبر کو ابتدائی فہرست اور 9 اکتوبر کو اعتراضات داخل ہوں گے ۔ 15اکتوبر کو اعتراضات پر فیصلے ،16 کو کاغذات کی واپسی  ہوگی، 18 اکتوبرکو امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے  گی۔

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll